مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/4/2017

Sardar Muneeb Ahmed

Sardar Muneeb Ahmed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پانامہ موجودہ حکمرانوں کے گلے کا طوق بن گیا ہے، آئندہ عام انتخابات میں سر خرو ہونے کے دعوے کرنے والے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے، ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (انصاف سپورٹرز ٹیم) سردار منیب احمد ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے فوری جشن تو منا لیا ہے لیکن انہیں اب سمجھ آیا ہے کہ پانامہ فیصلے میں ان کی قیاد ت کے بارے میں کیا ججمنٹ دی گئی ہے ۔ (ن) لیگ والے قوم کو بتا دیں فیصلے میں کس جگہ پر نواز شریف کو صادق اور امین قرار دیا گیاہے ، وزراء اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے جھوٹ بولنے کا اوور ٹائم لگا رہے ہیں، سردار منیب احمد ڈوگر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سیاسی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تحریک انصاف کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ملک کو چوروں،ڈاکووں اور کرپٹ لوگوں سے بچانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دنیا بھر کا میڈیا نواز شریف کو کرپٹ ترین سیاستدان کہہ رہا ہے،قوم با شعور ہو چکی ہے۔عمران خان نے قوم کو مایوسیوں سے نکالا ہے۔جو لوگ بے نقاب ہو چکے ہیں۔انھیں کیفرکردار تک پہنچانا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ( انصاف سپورٹرز ٹیم) کے مرکزی آگنائزر حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کی قوم کو کہیں سے امید ہے تو وہ پاکستان کی عدلیہ اور سپریم کورٹ ہے پانچ ججز نے جس طرح پانامہ کیس کی سماعت کی اور فیصلہ لکھا یہ بھی پاکستان میں نئی تاریخ بنی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126