مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بااثر افراد کا زمین ہتھیانے کیلئے شاہدہ پروین کے گھر پر حملہ، محمد انور، لطیف ، شیرا وغیرہ 30 حملہ آوروں نے نقدی، طلائی زیورات چھین لئے، قیمتی کتا مار دیا، مردو خواتین شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کی رہائشی خاتون شاہدہ پروین کا لطیف وغیرہ کے ساتھ زمین کے تنازعہ پر عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا کہ گزشتہ روز محمد انور، لطیف، شیرا وغیرہ 30 افرادنے اسلحہ کے زور پر زبردستی گھر میں داخل ہو کر بیروانی دیوار گرا دی، شاہدہ پروین اس کی بہو، اوربیٹوں پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرکے انہیں شدیدزخمی کر دیا، اور گھر سے پانچ تولے زیور، ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقدی چھین لی اور قیمتی کتا بھی مار دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، شاہدہ پروین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرکے لوٹا گیا مال واپس کروانے کا مطالبہ کیا ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)والدین قیمتی سرمایہ ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہئے، جن کے والدین وفات پا چکے ہیں ہمیں ان کی مغفرت کیلئے قرآن خوانی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار سنیئر صحافی آصف چوہدری کے والد حاجی محمد اسلم چوہدری کی پر رسم چہلم کی تقریب سے علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، علما کرام نے کہا کہ والدین کی کمی ہمیں ان کے وفات پانے کے بعد محسوس ہوتی ہیں، والد وہ سایا دار درخت ہوتا ہے جو ہمارے طرف آنے والی تمام پرشانیوں مصیبتوں کو سمیٹ لیتا ہے،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آصف چوہدری اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطاء فرمائیں اور حاجی محمد اسلم چوہدری کو جنت میں اعلی مقام نصیب فرمائیں،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126