مصطفی آباد: پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی 1100 گرام چرس، 900 لیٹر دیسی 2 لیٹر انڈین شراب بر آمد

Police Station

Police Station

مصطفی آباد/للیانی (ممران سلفی سے) پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی 1100 گرام چرس، 900 لیٹر دیسی 2 لیٹر انڈین شراب بر آمد، ملزم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، کھلے پلاٹ میں جواء کھیلنے والے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج، دائو پر لگی رقم بر آمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت و ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کے حکم پر ارشاد اے ایس آئی نے بستی کرنوالی دفتوہ روڈ پر چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے ناظم علی قریشی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1100 گرام چرس بر آمد کر لی،ٹھٹھ ڈوگراں والا میں امجد ڈوگر اپنی حویلی میں شراب کشید کر رہا تھا کہ محمد ارشاد اے ایس آئی نے چھاپہ مار کر 500 لیٹر شراب بر آمد کر لی، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پھول محمد ایس آئی نے ٹھٹھ ڈوگراں والا میں چھاپہ مار کر خلیل احمد کی حویلی سے 200 لیٹر دیسی جبکہ 2 لیٹر انڈین شرا ب بر آمد کر لی، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

مشتاق احمد اے ایس آئی نے امجد ڈوگر کی حویلی میں شراب کشید کرنے والے ملزم غلام رسول انصاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 200 لیٹر شراب بر آمد کر لی، پھول محمد ایس آئی محمد ارشد اے ایس آئی، خالد محمود اے ایس آئی اور محمد ارشاد اے ایس آئی نے شتہاری ملزم محمد حسن ماچھی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو 15 کس ملزمان خالی پلاٹ میں جواء کھیلنے میں مصروف تھے جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے لگے تو پولیس نے افتخار، اللہ دتہ، محمد شکیل انجم مغل، نشان علی جٹ، اسلم بلوچ، محمد رزاق بھٹہ اور محمد اکرمکو گرفتار کر لیا جبکہ ذوالفقار عرف جپھا، بھورا، رانا ضیائ،سائیں میئو، رانا تنویر اور ملزم اشتہاری محمد حسن ماچھی موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دائوپر لگی رقم 27211 روپے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔