مصطفی آباد کی خبریں 20/4/2015

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے منشیات فروش، رسہ گیر، اشتہاری، چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار، چار لاکھ مالیت کے چار جانور، دو سو میٹر تار، 515 گرام چرس،12 بور بندوق برآمد، الگ الگ مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، امین اے ایس آئی نے ستوکی سے چوری ہونے والی چار لاکھ روپے مالیت کی ایک بھینس دو گائے اور ایک وچھی تین گھنٹے بعد ہی ایک ملزم شفاقت علی عرف کاکا کو گرفتار کرکے مال مسروقہ بر آمد کر لیا، جبکہ ملزم کے دیگر پانچ ساتھی فرار ہو گئے، محمد ارشد بھٹی اے ایس آئی نے دوران گشت واپڈا کی تار چوری کرنے والا واپڈا ملازم محمد علی اور محمد اکرم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 200میٹر تار بر آمد کر لی، ایس ڈی او واپڈا نے الزام لگایا ہے کہ محمد علی نے ڈوبلیکیٹ چابی لگا کر تار چوری کی ہے اور اس سے قبل بھی واپڈ ا کا ٹرک نمبریksa9299اور واپڈا کے 126میٹر بھی چوری کر چکا ہے جس کی تفتیش کی جائے، محمد ارشاد اے ایس آئی نے دفتوہ روڈ پر چرس فروخت کرنے والے آصف علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 515گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ گرفتار ملزم اشتہاری سے دوران تفتیش 12بور بندوق بھی بر آمد کر لی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈی ایس پی سٹی سرکل حسن فاروق گھمن ایک فرض شناس آفیسر تھا فوری بحال کیا جائے، انہوں نے اپنی تعینات کے دوران سٹی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے منشیات، ڈاکیتی و راہزنی کی وارداتوں اور کرپشن میں واضع کمی کو ممکن بنایا، جس کی وجہ سے شریف شہری ان کی بحالی کیلئے دعا گو ہیں، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے فوری بحالی کے احکامات جاری کریں، تاکہ جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم اپنے انجام تک پہنچ سکے، ان خیالات کا اظہار چوہدری طارق سعید جزل؛ سیکرٹری مسلم لیگ ن myoقصور، سعید احمد بھٹی جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن، رہنما مسلم لیگ ن طارق سعید، انجمن شہریاں مصطفی آباد ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے وزیر اعلی پنجاب سے کی گئی ایک اپیل میں کیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں کھلے تیل پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری،اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کریں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد ،وڈانہ اور بیدیاں کے پٹرول پمپوں اورسرہالی کلاں، چھٹیانوالہ، بدر پور، دفتوہ ،ستوکی، کلیاں، رائے کلاں، رائے خورد،وہیگل، آبراہیم آباد، لیل، کتلوہی، گرین کوٹ، لکھنیکے، بھلو ودیگر مقامات پر کھلے اور ملاوٹ شدہ تیل و پٹرول کی فروخت کا سلسلہ انتظامیہ کے مکمل تعاون سے جاری ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں جلد ہی کھٹکارہ بن جاتی ہیں، شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پٹرول پمپوں اور دیگر دیہات میں کھلے تیل و پٹرول کی فروخت بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126