تھانہ مصطفی آباد پولیس کی کاروائی مویشی چور گینگ کے دو خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
Posted on April 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور جواد قمر نے بتلایا کہ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے مویشی چور گینگ کے دوخطرناک مجرم اشتہاری یوسف عرف یوسی اور محمد علی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائزدو عدد پسٹل،مال مسروقہ چار عدد راس بھینسیں اور واردات میں استعمال ہونے والا ڈالہ برآمد کر لیا ہے۔
ڈی پی اوقصور جواد قمر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مویشی چور گینگ کے دو ارکان یوسف عرف یوسی اور محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے ۔جو کہ عرصہ دراز سے قصور اور کاہنہ پولیس ضلع لاہور کو مطلوب تھے ۔ملزم یوسف عرف یوسی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک مویشی چور گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت مصطفی آباد اور کاہنہ نو ضلع لاہور کے دیہاتوں میںحویلی مال مویشیوں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر مویشی چھیننے یا چوری کرکے ڈالہ میں لوڈ کرکے فرار ہوجاتے تھے ۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے انٹیروگیشن ابھی جاری ہے۔جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کو بھی ٹریس کیا جا چکا ہے جن کے نام سر دست صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام دیا جا رہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com