مصطفی آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر قبرستان کیلئے دو کنال جگہ مہیا کی جائے۔ فاروق احمد

Qabaristan

Qabaristan

مصطفی آباد/للیانی : مصطفی آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر قبرستان کیلئے دو کنال جگہ مہیا کی جائے، مصطفی آباد میں دو قبرستان ہیں جن میں دو سو قبروں کیلئے بھی جگہ نہیں، انتظامیہ دو کنال اراضی فوری مہیا کرے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصطفی آباد کی آبادی اس وقت تقریبا دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ قبرستان بابا مٹھوہ شاہ اور قبرستان بابا مولے شاہ میں قبروں کی جگہ دو سو بھی نہیں ہے، جبکہ آبادی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، ہم سیاسی رہنمائوں و ڈی سی او قصور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ مصطفی آباد کو قبرستان کیلئے فوری دو کنال اراضی مہیا کی جائے۔