مصطفی آباد/للیانی کی خبریں سے 4/8/2015

Rao Mazher

Rao Mazher

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پی ٹی آئی ڈی سیٹ کی آڑمیں بلیک میل نہیں ہو گی۔ جوڈیشل کمشن کی رپورٹ جوبھی ہو، جعلی حکمرانوں کواین اوسی نہیں دے سکتے۔ دھاندلی کے سلسلہ میں آراوز کا مجرمانہ کرداربے نقاب ہونے کے باوجودابھی تک ان کیخلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔ آر اوز کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ دھاندلی حکمرانوں کی ضرورت اورفطرت ہے ،یہ انتخابی اصلاحات کیلئے مخلص نہیں ہیں۔ حکمران اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کیلئے مسلسل دھرنے کا رونا رورہے ہیں ۔دھرناایک چوک تک محدود تھا، حکومت معاشی ناکامی کے ذمہ دارخود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابقہ ایم این اے و رہنما تحریک انصاف رائو مظہر حیات خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے مزیدکہا کہ اگرپی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کیا گیا تواس صورت میں جعلی حکومت کی شامت آجائے گی۔ ابھی تک حکمرانوں نے پی ٹی آئی کی سیاسی طاقت کادرست اندازہ نہیں لگایا ورنہ انہیں ہمارے ارکان پارلیمنٹ کوڈی سیٹ کرنے کاخیال تک نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جعلی حکومت اورموروثی جمہوریت کیخلاف مزاحمتی جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ستوکی کا رہائشی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ٹولے تلے آ کر جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی میں اسد بھٹی کا 8سالہ بیٹا تین بہنوں کا اکلوتا بھائی مظہر علی ٹولے تلے آ کر جاں بحق ہو گیا، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک،ہر آنکھ اشکبار،
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اخبار فروش یونین کے نائب صدر محمد سلیم کا قریبی عزیز انتقال کر گیا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کا اظہار افسوس، تفصیلات کے مطابق اخبار فروش یونین مصطفی آباد کے نائب صدر محمد سلیم انصاری کے قریبی عزیزصدیق انصاری کے بیٹے خالد اقبال اچانک وفات پا گئے، ڈاکٹر حنیف انصاری، شریف انصاری، امجد، افضل ، ڈاکٹرارشد ودیگر عزیزو اقارب سے صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، صدر اخبار فروش یونین عبدالمنان سلفی ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا ،صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پید اکرنے کی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی صنعتی ترقی کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا،شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں اور نوجوانو ںکو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں بااختیار بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے، ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس اثاثے سے فائدہ اٹھانے کیلئے نوجوانوں کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں میں اب تک اربوں روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ”خود روزگار سکیم” کے تحت نوجوانوں میں 50 ہزار گاڑیوں کی شفاف انداز سے تقسیم کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126