مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/3/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سیکورٹی گارڈ نہ رکھنے پر تین ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان فرار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے ماسٹر ریسٹورنٹ، بابا بلھے شاہ ہوٹل اور پیراڈائیز ہوٹل پر چھاپے مار کر سیکورٹی گارڈز نہ رکھنے پر مقدمات درج کر لئے جبکہ ملزمان فرمان جٹ، طارق محمود اور شیخ عدیل موقع سے فرار ہو گئے، ایس ایچ اوطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انہیں متعدد بار سیکورٹی گارڈز رکھنے کی ہدایات کی گئی تھی ، لیکن انہوں نے سیکورٹی گارڈز نہ رکھے ہیں، تمام ہوٹل مالکان اور بڑے تاجروں کو سیکورٹی گارڈز اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کی گئی ہے عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پکی حویلی سے منشیات فروش سلامت علی گرفتار، دس لیٹر دیسی شراب بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پکی حویلی میں چھاپے مار کر منشیات فروش سلامت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دس لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج، ریاست علی نے 15پر کال کی کہ بشیر نے مجھے سے 30ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی ہے، ریاست علی کا بشیر کے ساتھ پانچ ہزار روپے کے لین دین کا تنازعہ تھا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ریاست علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ریاست علی نے 15پر کال کی کہ مجھے سے بشیر نامی شخص نے 30ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی ہے، پولیس جب موقع پر پہنچی تو ریاست علی اور بشیر موقع پر موجود تھے جن کے درمیان پانچ ہزار روپے کے لین دین کا تنازعہ تھا، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر سجاد حسین سے ڈھائی لاکھ روپے چھین لئے، تفصیلات کے مطابق پینٹ سپلائی کا کام کرنے والا سجاد حسین پینٹ سپلائی کرکے ڈرائیور محمد رفیق کے ہمراہ قصور سے واپس لاہورکی طرف جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ڈھائی لاکھ روپے نقدی و موبائل فون چھین لیا، ملزمان فرار، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)غفلت، لا پراہی و تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آباد نے فیروز پور روڈ پر غفلت، لا پرواہی و تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹریکٹر ٹرالیاں تھانہ مصطفی آباد میں بند کر دی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126