مصطفی آباد و گردوں نواح کے دیہات میں عید کی تیاریاں عروج پر

Eid Shopping

Eid Shopping

مصطفی آباد/للیانی : مصطفی آباد و گردوں نواح کے دیہات میں عید کی تیاریاں عروج پر، سبزیوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے، عید کی خریداری غریب عوام کی پہنچ سے دور، تاجروں نے من مانے ریٹ وصول کرنے شروع کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد و ارد گرد کے دیہات میں تاجروں نے غریب عوام کی خوشیاں چھین لی، من مانے ریٹ وصول کرنے کا سلسلہ جاری، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام، مصطفی آباد میں، سبزیاں، پھل، گوشت، دالیں، کپڑے جوتے، گھریلوں اشیاء من مانے ریٹ پر فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے غریب عوام کی عید کی خوشیاں مند پڑ گئی ہیں۔

ایک آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی اور دوسرا تاجروں کے من مانے ریٹوں نے اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دور کر دی ہیں۔ ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔