مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) فیروز پور روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات، مصطفی آباد میں ریسکیو 1122 آفس قائم کیا جائے، اہلیان مصطفی آباد کا مطالبہ، 1122کی آفس قائم ہونے سے حادثات میں ہونے والی اموات میں کمی آئے گی، احمد جمال عارف،تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر ٹریفک میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے حادثات میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، حادثات کی اطلاع دینے پر ریسکیو1122کی گاڑی پہنچنے تک کئی مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں، اس سلسلے میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی طرف سے کئے گئے ایک سروے میں صدر ویلکن یوتھ ونگ احمد جمال عارف، خاور عباس سندھو، حاجی سیف اللہ قصوری، افتخار سندھو، حافظ طاہر اقبال، محمد افضل، عبدالوحید، عبدالمنان سلفی، رحمت علی محسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیروز پور روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر مصطفی آباد میں ریسکیو1122کا آفس قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔۔۔
ہم وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مصطفی آباد میں فوری طور پر ریسکیو1122کی عمارت تعمیر کرکے وہاں پر کم ازکم دو گاڑیاں مہیا کی جائیں جومصطفی آباد تا بھلو تک ہونے والے حادثات میں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مریض کو ہسپتال منتقل کر سکیں۔۔۔