مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی کی 30 وارداتوں میں ملوث خطر ناک اشتہاری ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، امتیاز عرف پوما اپنے ساتھیوں شفیق عرف چھیکی اور محمد عاشق میو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈکیتی کرنے جا رہے تھے کہ راجہ جنگ ناکہ پر موجود پولیس پر فائرنگ کر کے مصطفی آباد کی طرف فرار ہو رہا تھا کہ بھلو کے قریب پولیس تھانہ مصطفی آباد پر بھی فائرنگ کر کے پولیس کے پیچھا کرنے پر پکی حویلی کے قریب پولیس او رڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی 30وارداتوں میں ملوث خطر ناک اشتہاری ملزم امتیاز عرف پوما اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں شفیق عرف چھیکی اور محمد عاشق میو کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کی مدعیت میں شفیق عرف چھیکی اور محمد عاشق میو کے خلاف 302/324/353/1863کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق شبیر چیمہ اور اس کی ٹیم کو نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا چھاپہ ، منشیات فروش گرفتار،529گرام چرس بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے سرہالی کٹ سے منشیا ت فروش محمد نعیم عرف مونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 529گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وڈانہ کے قریب دو نا معلوم ڈاکوئوں نے چوہدری فہیم شوکت سے 30ہزار روپے نقدی ودیگر قیمتی سامان چھین لیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی علاقہ وڈانہ کے قریب چوہدری فہیم شوکت کو دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 30ہزار روپے نقدی، چیک بک، تین اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس و شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126