مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکمران غریب عوام کا جسم سے خون کا آخری قطر ہ تک نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں،عوام کو دوقت کی روٹی میسر نہیں لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کی اولادیں عیاش وآرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں، شریف برادران عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنے ناکام منصوبوں اور ذاتی تشہیر پر خرچ کرنافوری بند کریں ، نواز حکومت ملک وقوم کے لیے عذاب بن چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی آگنائزر پاکستان تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانو ں نے غریب عوام سے بنیا دی سہولتیں چھین لی ہیں ایک طر ف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طر ف بجلی کے بعد پانی بھی عوام کو دستیا ب نہیں ہے، حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف دینا شامل نہیں ہے،حکمران ہوش کے نا خن لیں عوام دشمن پالیسیاں ترک کر کے عوام کو بنیا دی سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے تما م وسائل کو بروئے کار لائیں ، ڈنگ ٹپا ئوپالیسی پر چلنے والے حکمرانوں نے غریب عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے ، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رشتہ دینے سے انکار پر جواں سالہ لڑکی اغوا، اغواکار دو لاکھ روپے نقدی ، طلائی زیوارت بھی لے گئے، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق عبدالرشید نامہ شخص نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ امتیاز ، رضیہ بی بی ایک کس نا معلوم شخص کے ہمراہ ہمارے گھر آئے اور میری 14/15سالہ بیٹی کا رشتہ مانگا ہمارے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے، 28اپریل کی صبح امتیازعلی اپنے کسی نا معلوم ساتھی کے ہمراہ آیا اور میری 14/15سالہ بیٹی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور گھر سے دو لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات بھی لے گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126