مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/4/2017

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رورل ہیلتھ سنٹر و میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے زیر اہتمام ڈینگی کے خلاف واک و سیمینار کا اہتمام، کوئی بھی ایسی جگہ جہاں مچھر پرورش پا سکتا ہے وہاں ڈینگی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،افضل زاہد، تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر ومیونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے زیر اہتمام ڈینگی کے خلاف واک و سیمینار کا اہتمام کیا گیا، واک میں افضل زاہد چیف آفیسر بلدیہ مصطفی آباد،ایم او آر محمد فاروق ،محمد جمیل رورل ہیلتھ سنٹرمصطفی آباد کے ڈاکٹرز،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عوام کو آگاہی ڈینگی کے خلاف پمفلٹ تقسیم کئے گئے، مقررین نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے متعلق شکایات درج کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے ہیلتھ لائن نمبر 080099000پر بھی کال کی جا سکتی ہے، ڈینگی کیخلاف مہم کو تمام افسران اور منتخب نمائندے قومی فریضہ سمجھ کر کریں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی نگرانی میں پولیس گشت کو موثر کر دیا گیا ہے، طارق بشیر چیمہ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادطارق بشیر چیمہ کی پریس کلب مصطفی آباد آمد، طارق بشر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام روڈز پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر گشت کے نظام کو تیز کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں تقریباِِ ختم ہو چکی ہیں، جبکہ صحافیوں اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے علاقہ کو سماج دشمن عناصر سے بھی پاک کر دیا جائے گا، اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، سعید احمد بھٹی، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، چوہدری منظور احمد، رانا توقیر احمد، رانا عرفان ، محمد اکمل کھوکھر، حافظ طاہر اقبال، آصف امین، عمر شاہین،طاہر میو، عمر حیات خاں، محمد جمیل سندھو، ،ڈاکٹر اسلم انصاری، صابر علی، عمران، عباس بھٹی ودیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی،

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad