مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/1/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محکمہ انہار کی ملی بھگت، للیانی نہر سے ریت چوری کا سلسلہ عروج پر، با اثر افراد کرینوں، ڈمپروں اور ٹرالیوں کی مدد سے ریت چوری کر کے فروخت اور نہر کنارے سٹاک کر رہے ہیں، نہر میں جگہ جگہ گڑھے بننے کی وجہ سے ہر سال دس کے قریب افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں، اعلی حکام نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی نہر سے محکمہ انہار کی ملی بھگت سے با اثر افراد کی طرف سے کرینوں، ڈمپروں اور ٹرالیوں کی مدد سے ریت چوری کرنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، با اثر افراد ریت چوری کرکے فروخت اور نہر کنارے ہی سٹاک کر رہے ہیں، با اثر افراد ہر سال محکمہ کے اعلی افسران کی ملی بھگت سے نہر سے ریت چوری کرتے ہیں جس کی وجہ سے نہر میں جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں اور نہر کے کنارے بھی دن بدن کمزور ہو رہے ہیں، جگہ جگہ گڑھے بننے کی وجہ سے ہر سال دس کے قریب افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے ریت چوری کرنے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دفتوہ ایک لاکھ روپے کے درخت چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دفتوہ سے شوکت وغیر ہ تین افراد نے علی رضا کی زرعی اراضی سے ایک لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کر لئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126