مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/7/2015

Protest

Protest

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سنیئر صحافی فہیم صدیقی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں پریس کلب مصطفی آباد کا احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کی کال پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) نے سنیئر صحافی فہیم صدیقی کو نا معلوم ملزمان کی طرف سے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ میںسنیئر صحافی حاجی مہر محمد شریف ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 159خالد محمود بھٹی، مسلم لیگ ن قصور کے ضلعی نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں، نوید اشرف انصاری، سنیئر صحافی سیدماجد شاہ، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں چوہدری طارق بشیر،صدرپریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی ،شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں،ڈاکٹر اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی،افتخار احمد، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے شرکت کی،اور سنیئر صحافی فہیم صدیقی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، احتجاجی ریلی سرہالی روڈ سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے سنیئر صحافی فہیم صدیقی پر تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ، فہیم صدیقی پرتشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، کے بینرز اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سنیئر صحافی کے اغواء اور تشدد کرنے میں ملوث ملزمان کو اگر جلد از جلد گرفتار نہ کیا گیا توہم صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے دیں گے اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Anniversary

Anniversary

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)سنیئر صحافی مجید نظامی کی برسی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام پریس کلب مصطفی آباد میں تقریب کا اہتمام، مجید نظامی کی جراتمندنہ صحافت اور نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں سنیئر صحافیوں اور سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اورمعززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی مجید نظامی کی برسی کے سلسلہ میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سنیئر صحافی حاجی مہر محمد شریف ، سہیل قمر سندھو،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 159خالد محمود بھٹی، مسلم لیگ ن قصور کے ضلعی نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں، نوید اشرف انصاری، سنیئر صحافی سیدماجد شاہ، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں چوہدری طارق بشیر،صدرپریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی ،شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں،ڈاکٹر اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی،افتخار احمد، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،محمد سعید، ودیگر صحافیوںنے مجید نظامی کی پاکستان اور شعبہ صحافت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں سنیئر صحافی حاجی مہر محمد شریف نے کہا کہ مسائل اجاگر کرنے پر مجید نظامی نے میری ہمیشہ حوصلہ افزائی کی، مجید نظامی کی زندگی صحافیوں کے لئے رول ماڈل ہے انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ لکھنااپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا ، مجید نظامی کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126