مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد سروس روڈ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر، شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کا عملہ سارے شہر کی گندگی سروس روڈ کے ساتھ اور نہرے کنارے پھینکنے میں مصروف، صبح کے وقت سیر کیلئے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تندرستی کیلئے کی جانے والی سیر بیماریوں کا سبب بننے لگی۔
ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کی طرف سے عرصہ داراز سے سروس روڈ کے ساتھ اور اورنہر کنارے شہر بھر کی گندگی پھینک دی جاتی ہے ، عرصہ داراز سے یہ سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کے چاروں طرف جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر شہریوں کو خطر ناک بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔
روزانہ صبح کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے بھی جاتی ہے تاکہ تندرست رہ سکے، جو کہ تندرستی کی بجائے خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر کو گندگی کے پاک کرنے اور ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کو گندگی ڈھپ کرنے کیلئے جگہ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔