مصطفی آباد/للیانی: نکے تھانیدار کا صحافی کے گھر پر دھاوا
Posted on May 3, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: نکے تھانیدار کا صحافی کے گھر پر دھاوا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے صحافی کے بھائی کاشف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر کے لے گئے۔
اہل علاقہ کی مداخلت پر تین گھنٹے بعد رہائی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مصطفی آباد میں تعینات خالد محمود سندھو نے لکھنیکے میں مقامی صحافی آصف امین کے گھر دھاوا بول دیا اور گھر میں گھس پر خواتین سے بد تمیزی کی، منع کرنے پر صحافی کے بھائی کاشف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر تھانے لے آئے بعد ازاں معززین علاقہ کی مداخلت پر تین گھنٹے بعد رہا کر دیا، مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے اتھرے تھانیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.