مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/5/2017

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میاں عبدالرازاق (شہید) کی کمی کبھی پوری نہ ہو سکے گی، ملزمان کی گرفتاری تک صحافی برادری اپنا احتجاج جاری رکھے گی، ملزمان کو تا حال گرفتار نہ کرنے کی وجہ سے صحافی برادری میں پایا جانے والا غم و غصہ نا قابل برداشت ہوتا جا رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس ، ضلعی انتظامیہ کی کوشش تا حال ناکامی سے دوچار ہے، ان خیالات کا اظہار محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) نے پریس کلب مصطفی آباد کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں عبد الرازاق کا قتل آزادی صحافت کا قتل ہے،صحافی برادری اس قتل کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، پریس کلب میں تیسرے روز بھی سیاہ پرچم لہرائے گئے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پرویز طاہر کے والد ملک محمد لطیف کی رسم چہلم ، فاتحہ خوانی، دعائے مغفرت، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں صحافیوں اور علما کرام کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ملک پرویز طاہر، ملک محمد ضیا، ملک محمد جاوید، ملک محمد عمران کے والد محترم ملک محمد لطیف کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ محلہ باغیچی میں ادا کی گئی، رسم چہلم میں صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، چیئرمین پریس کلب ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، رانا توقیر احمد ، احمد جمال ایڈووکیٹ، علیم شکیل،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز ثناء اللہ کمبوہ، اختر بھٹہ کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں صحافیوں اور علما کرام کی شرکت،مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126