مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اساتذہ بچوں کی ذہنی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان کا احترام کیا جائے، بلا جواز سزائوں اور جرمانوں کا سلسلہ ختم کیا جائے،اساتذہ کی ہر قسم کی رخصت پا پابندی ختم کی جائے اس کا اختیار ہیڈ ماسٹر کو دیا جائے، اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی سمری کو منظور کیا جائے، طلبا کی کم حاضری پر اساتذہ کو بھاری جرمانوں کا سلسلہ ختم کیا جائے، پیف اور دانش سکولوں کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیںپیف کو دئیے گئے سکول واپس لئے جائیں اور آئندہ پالیسی ختم کی جائے، سکولوں کی نجکاری کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں،پرائمری اساتذہ کو75فیصد رزلٹ کی بنیاد پر سزا دینا ظلم ہے، اساتذہ کرام کو پولیو ، مردم شماری ودیگر کاموں پر لگانے سے تعلیم کاحرج ہوتا ہے، اسے ختم کیا جائے، سی ایم روڈ پیم کی اینڈی کیٹر سے نکالا جائے، ڈراپ آوٹ کی بنا کر اساتذہ کے تبادلے کرنا سراسر زیادتی ہے، ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ملک لطیف شہزاد، رائے طارق محمود، تاج حیدر، ملک نعمت علی، حاجی نثار احمد سندھو ،محمد سخی سرورودیگر رہنمائوں کی بڑی تعداد نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے، ہم اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں آئے ہیں، ہم پر امن طریقے سے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کر رہے ہیں، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے،اعلی تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو محکمہ کی طرف سے اجازت دی جائے، گروپ انشورنس کو ایک پالیسی کا درجہ دیا جائے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سٹرپتھالوجی ٹیکشن رانا منظور احمد کی ریٹارمنٹ پر پریس کلب مصطفی آباد میں تقریب کا اہتمام،صدر محمد عمران سلفی کی طرف سے بہترین خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی والد رانا منظور حسین کو محکمہ صحت میں بطور سٹرپتھالوجی ٹیکشن کی ریٹائر منٹ پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے کہا کہ رانا منظور حسین نے اپنی 35سالہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کیا ہے، ایسے ایماندار اور محنتی ملازمین ہزاروں میں ایک ہوتے ہیں آج تک ان کے خلاف نہ تو کسی نے درخواست دی ہے اور نہ ہی کوئی زبانی شکایت سامنے آئی ہے، بعد ازاں انہیں پریس کلب کی طرف سے یاد گاری شیلڈ دی گئی، محمد عمران سلفی، شاہد عمر، عمر حیات خاں، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،عبدالقیوم، رانا توقیر احمد، ارشد علی جوئیہ، رانا عرفان، چوہدری ہاشم علی خاں،طاہر میو، محمد عمران، عمر شاہین ودیگر صحافیوں کی طرف سے مالا پہنا کر استقبال کیا گیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Press Confrence
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) انجمن طلباء اسلام ضلع قصور کے برائے سیشن 2016/17زیر صدرات صوبائی پریس سیکرٹری محمد اکرم رضوی ضلعی آفس میں منعقدہوئے جس میں امناء اراکین نے کثرت رائے سے نجی یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے طالبعلم ملک خرم شہزاد کو انجمن طلباء اسلام ضلعی ناظم جبکہ ابرار احمد کو ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، نو منتخب عہدیداران نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء یونینز ہر سال انتخابات کرواکر سیاسی جماعتوں کو دعوت فکر دیتی ہیں کہ طلبا یونینز معاشرے میں حقیقی قیادت اور باصلاحیت نوجوان فراہم کررہی ہیں طلبا ء یونینز کے انتخابات پر پابندی آئین پاکستان کی منافی اقدام ہے تیس سال سے وڈیرہ سیاست اور کرپشن کی وجہ سے ملک اتھوپیا کی شکل اختیا ر کرتا جارہا ہے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126