مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 18/8/2015

Mohammad Yaqoob Nadeem

Mohammad Yaqoob Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اٹک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ پر حملہ بزدلی ہے، شہید کی پاکستان کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائیگی ،دہشت گردی کے ناسور نے پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے،مرحوم سچے پاکستانی اور ایک عظیم شخصیت تھے ، خود کش حملے میں شہید وزخمی ہونیوالے شہریوں اور مسلم لیگ ن کے ورکروں دیگر افراد کے لواحقین کے غم میں بھی برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید ہونیوالوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور زخمیوں کوجلد صحتیابی سے ہمکنار کرے،انہوں نے مزید کہا کہ میاںبرادران نیک نیتی سے ملک قوم کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،ملک بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں، میٹرو بس منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ایک جدید ملک نظر آرہا ہے،جس سے لاکھوں عوام روزانہ استفادہ کر رہے ہیں ،مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو مضبوط کر دیا ہے جس سے اربوں روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے لوگوں کو روز گار کے وسیع مواقع حاصل ہو گے اور عوام کی خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا مسلم لیگ ن عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے عوام سے کیے وعدوں پورے کررہی ہے انرجی بحران کا مسلہ بھی آئندہ 2برسوں میں حل کر لیا جائے گااب بھی گزشتہ برسوں کی نسبت بہت کم لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے صنعتیں چل رہی ہیں اور لوگ روزی کما رہے ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف کے چھاپے، میڈیکل سٹور و و کلینک سیل،11دوکانوں کے سیمپل ڈرگ لیبارٹری کو بھیج دئیے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عطائیوں کے خلاف آپریشن جاری، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے مصطفی آباد میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ایک میڈیکل سٹور اور دو کلینک سیل کر دئیے جبکہ 11دوکانوں سے سیمپل حاصل کرکے درگ لیبارٹری کو بھیج دئیے گئے،ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عطائیوں، جعلی ادویات فروخت کرنے والے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی،
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے آئی ایس آئی کے سابقہ جنرل حمید گل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل صحیح معنوں میں ایک محب وطن سپہ سالار اوربہادر جنگی کمانڈر تھے انکی صلاحیتوں کو تاریخ کے اہم اوراق میں محفوظ کر لیا گیا ہے، انہوں نے ملک و قوم کیلئے بے شمار قربانیاں دی، ہم دعا گوہ ہیں کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126