مصطفی آباد/للیانی: مصطفی آباد میں چوری و ڈاکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، متعدد شہری لٹ گئے،نا معلوم ڈاکو محمد عرفان سے موٹر سائیکل و نقدی ،فلک شیر سے نقدی،فتح محمد سے نقدی لیپ ٹایپ ٹی وی ودیگر قیمتی سامان چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق تین نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر للیانی سٹیڈیم کے قریب محمد عرفان سے موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبریLEP4834نقدی موبائل فون، فلک شیر سے نقدی و موبائل فون چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
جبکہ مصطفی آباد نہر کے قریب بلڈنگ میٹریل کی دوکان میں داخل ہونے والے چار نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر فتح محمداورملک محمد انور سے 40ہزار روپے نقدی، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، ٹی وی چھین لیا، محمد طارق سے 25ہزار روپے نقدی و محمد عارف سے چار ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، حاجی طارق علی کے گھر سے ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون چوری کرنے والے سلیم مسیح کے خلاف بھی مقدمہ درج، حاجی طارق علی کے مطابق چند روز قبل میرے گھر سے نا معلوم چور 50ہزار روپے نقدی و موبائل فون چوری کرکے لے گئے تھے اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرے گھر سے مذکورہ سامان سلیم مسیح نے چوری کیا ہے۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔