مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، پولیس کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پکڑنے لگا۔
پولیس تھانہ مصطفی آباد کی پر اسرار خاموشی کی وجہ سے منشیات فروشوں نے اپنا دھندے کو عروج پر پہنچا دیا ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے نشہ کی لت میں مبتلا ہو کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگیاں برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
منشیات فروشوں اور نشئیوں کی بھر مار کی وجہ سے شریف شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔