مصطفی آباد/للیانی : مصطفی آباد و گردوں دیہات میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، روزہ داروں کی طرف سے حکومت کو بد دعائیں، سحری و افطاری میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، مساجد مین پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پیپلزپارٹی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ورلڈ ریکاڑد میں نام درج کیا جائے،عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی میں طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو روزہ قائم رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شدید گرمی ، حبس اور ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں واپڈا کی طرف سے طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
عوامی حلقوںکی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے پیپلزپارٹی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ان کا نام ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جانا چاہئے، شدید مشکلات کا شکار روزہ داروں کی طرف سے نا اہل حکومت کے خلاف بد عائیں،عوامی حلقوں کی طرف سے کہا گیا کہ حکومت کرکٹ میچ کیلئے تو بجلی مہیا کر دیتی ہے لیکن روزہ داروں کیلئے نہیں، شہریوں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ حکمران خوف خدا کرتے ہوئے 16سے20گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر فوری خاتمہ کرتے ہوئے اپنا مسلمان ہونے کا ثبوت دیں۔