مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ کی رہائشی 45 سالہ خاتون کو ڈینگی بخار

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ کی رہائشی 45 سالہ خاتون کو ڈینگی بخار، اتفاق ہسپتال لاہور داخل، ڈینگی سے آگاہی کی واک و سیمینار فوٹو سیشن و سپرے کاغذات تک محدود، وڈانہ میں مریض سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ کی پھرتیاں، راتو رات سپرے، دن بھر ضلعی انتظامیہ کے دورے اور صفائی کے انتظامات کا سلسلہ جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی سے آگاہی کے سیمینارز و واک اور کاغذی سپرے پر لاکھوں روپے خرچ کردئیے جاتے ہیں جبکہ قصور سٹی کے علاقہ دیگر مقامات پر آج تک سپرے نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گزشتہ روز مصطفی آباد کے نواحی گائوںوڈانہ کے رہائشی شعیب مغل کی 45سالہ بیوی ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتال جا پہنچی، چار روز قبل خاتون معمولی بخار ہوا تھا جسے قصور کے ایک نجی ہسپتال میں پہنچایا گیا۔

جہاں پر ڈاکٹروں نے ڈینگی کی رپورٹ آنے پر انہیں فوری اتفاق ہسپتال لاہور ریفر کر دیا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی اور راتو رات سپرے کیا گیا، دن بھر ضلعی انتظامیہ کے افسران وڈانہ کے دورے اور صفائی کے انتظامات کو چیک کرتے رہے، اہل علاقہ کے مطابق وڈانہ میں ڈینگی کی موجودگی ای ڈی او ہیلتھ کی نکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعلی پنجاب و سیکرٹری ہیلتھ ای ڈی او ہیلتھ قصور غفلت کے مرتکب دیگر افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی ذمہ دار غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔

Reports

Reports

Reports

Reports