مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/8/2016

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی طرف سے پریس کلب مصطفی آباد میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا،صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے پرچم کشائی کی، بعد ازاں سنیئر صحافی افضل انصاری کے بھائی اور مقامی صحافی عبدالرحمان انصاری کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے پرچم کشائی کی، جبکہ ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی طرف سے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا، بعد ازاں سنیئر صحافی افضل انصاری کے بھائی محمد صادق انصاری اور مقامی صحافی عبدالرحمان انصاری کی والدہ کے انتقال پر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی تقریبات کا مقصد ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، تمام پاکستانی سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی کوششوں سے ملک ترقی کیطرف گامزن ہے، انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا بھی کروائی،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جشن آزادی یکجہتی،اتحاداور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جس جذبے سے ملک بنایا گیا تھا اسے بچانے کیلئے بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے، جشن آزادی مناتے وقت ہر پاکستانی کو اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عہد کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175چوہدری اصغر علی نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 70ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور اس وطن کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آزادی کیلئے ہزاروں قربانیاںپیش کرکے اسلاف نے آزادوطن کی بنیاد رکھی، اس عظیم ملک کی خاطر ہمیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان نے مجھے ایم پی اے کیلئے فائنل کر دیا ہے، دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد ہی باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا، مصطفی آباد کی عوام جانتے ہیں کہ ہمارے والد نے عوام کی بے لوث خدمت کی تھی ہم بھی اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہیں عوامی خدمت کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے،

Group Photo

Group Photo

Press Club

Press Club

Press Club

Press Club