مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 7/12/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں باہمی مشاورت سے پریس کلب کی موجودہ باڈی کو تحلیل کر دیا گیا، جبکہ رانا توقیر احمد کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا جو دسمبر کے آخر تک الیکشن کروائیں گے، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے سالانہ الیکشن 2016کے حوالے سے محمد عمران سلفی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں باہمی مشاورت سے موجودہ باڈی کو تحلیل کر دیا گیا، جبکہ رانا توقیر احمد کو الیکشن کمشنر منتخب کر دیا گیا جو ڈاکٹر رحمت علی محسن اور عبدالمنان سلفی پر مشتمل تین رکنی کابینہ دسمبر کے آخر تک الیکشن کروانے کے پابند ہوں گے، جبکہ نئی ممبر شپ بھی اوپن کر دی گئی، نئی ممبر شپ کے خواہشمند افراد بھی الیکشن کمشنر کو درخواستیں دے کر ممبر شپ حاصل کر سکیں گے، پریس کلب کے اجلاس میں زبیر احمد بھٹی ، شاہد عمر، ارشد شامی، ڈاکٹر رحمت علی محسن، ارشد جوئیہ، محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد، حافظ طاہر اقبال، ڈاکٹر اصغر شہزاد، رانا توقیر احمد، محمد اکمل کھوکھر، ڈاکٹر اسلم انصاری، سعید احمد بھٹی، محمد سعید ودیگر صحافیوں نے شرکت کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے سالانہ الیکشن 20دسمبر کو ہوں گے، تمام ممبران کسی بھی سیٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے 11دسمبرشام پانچ بجے تک کاغذات جمع کروا سکیں گے، رانا توقیر احمد الیکشن کمشنر، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے سالانہ الیکشن کیلئے رانا توقیر احمد کو الیکشن کمشنر منتخب کر دیا گیا، جو ڈاکٹر رحمت علی محسن اور عبدالمنان سلفی الیکشن کمشنر کے ممبران ہوں گے، جو الیکشن میں ان کی معاونت کریں گے، رانا توقیر احمد الیکشن کمشنر پریس کلب مصطفی آباد نے الیکشن کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی کسی بھی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند صحافی 11دسمبر بروز جمعہ شام پانچ بجے تک اپنے اپنے کاغذات میرے موبائل نمبر0300/8021943پر رابطہ کرکے جمع کروا سکتے ہیں، کاغذات جمع کروانے والے امیدواران کی لسٹ 13دسمبر بروز اتوار کو پریس کلب میں آویزاں کر دی جائے گی، جبکہ پریس کلب کے الیکشن 20دسمبر بروز اتوار کوہوں گے، جس میں صحافی دوپہر ایک بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک اپنے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کروا کر منتخب عہدیداران کو اقتدار کی منتقلی میرا مشن ہے اسے ایمانداری سے مکمل کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب کے الیکشن میں محمد عمران سلفی، شاہد عمر،اسرار احمد زیدی ،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،بابا طارق مقبول، ڈاکٹر اسلم انصاری ، ارشد علی شامی،منیر احمد بھٹی ، عبدالقیوم ، ڈاکٹر رحمت علی محسن، محمد سعید ،محمد جمیل سندھو، محمد شاہد قادری ،قیصر عباس، عمر حیات خاں، حافظ طاہر اقبال،زبیر احمد بھٹی، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال سندھو، ارشد علی جوئیہ، عبدالمنان سلفی، رانا توقیر احمد، محمد راشد مہناس، عبدالرحمان انصاری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، جبکہ حاجی غلام قادر، ذوالفقار علی، محمد بوٹا ساگر،محمد اکمل کھوکھر اعزازی ممبران ہوں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) رانا سکندرحیات خاںکو بھاری اکثریت سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بنائیں گے ،مسلم لیگ ن اور آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے62یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے رانا گروپ کی حمائیت کا اعلان کرکے میاں محمدنواز شریف ، میاں شہباز شریف اور رانا خاندان پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے اکثریت اور مسلم لیگ ن سے سیاسی وابستگی کی بنیاد پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا ٹکٹ ضلعی صدر وایم این اے رانا حیات خاں کے بیٹے رانا سکندرحیات خاں کو جاری کیا جائے ان خیالات کا اظہاررانا گروپ کے انتہائی قریبی ساتھی محمدسلیم فرزند بھٹی اپنے ایک بیون میں کیا۔