گجرات : ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی اور ڈسٹرکٹ چیئر مین مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کے اعزاز میں چوہدری عثمان اختر (چھوکر کلاں آف انگلینڈ) کاعلینا سنٹر میں شاندار ظہرانہ، ظہرانہ کے موقع پر چوہدری عثمان اختر آف انگلینڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی ایماندار اور قابل آفیسر ہیں انہوں نے تعیناتی کے دوران ضلع گجرات سے جرائم کو ختم کر دیا ہے۔
عوام ان سے مطمعن ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئر مین مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے چھوٹی سے عمر میں پولیس کے ساتھ مل کر عوام اور پولیس میں ایک ایسا مصالحتی نیٹ ورک بنا دیا ہے جس سے عام آدمی کو فوری طور پر انصاف مہیا کیا جا سکتا ہے اور پولیس بھی اس کے ساتھ بھر پور تعاون کرتی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری عمر گجر جیسے قابل اور محنتی نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔