کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے مصطفیٰ کمال کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال بانی ایم کیو ایم کے جان نشین بننے کی کوشش کررہے ہیں،ان کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے جب کہ وہ الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکےہیں، ان کی زبان سیاسی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر سندھ ان کے پاس جائیں، ہماری جماعت میں مصطفیٰ کمال جیسے گند کو جمع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
حلیم عادل کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی غلیظ زبان بانی ایم کیو ایم سے سنتے رہے ہیں، وہ اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں۔