کراچی (جیوڈیسک) مصطفی کمال اینڈ کمپنی نے دو روز کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر اپنی سرگرمیوں شروع کر دی ہیں۔ رضا ہارون نے اپنے دیگر ساتھیوں وسیم آفتاب اور ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل سے ان کی پرانی دوستی ہے۔ پیر کو ایک بار پھر عوام کو سرپرائز دیں گے۔ دوسری جانب انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کی مختلف برادریوں نے پارٹی کو تعاون کا یقین دلایا ہے، جلد حیدرآباد بھی جائیں گے۔