کراچی : مصطفی کمال کا سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان تازہ ہوا جھنکا ہے، اس سے سیاسی پارٹیوں میں عوامی خدمت کر نے کا رجحان بڑھے گا۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چئیرمین عالم علی نے اپنے ایک بیان میں کہی عالم علی نے کراچی میں ہو نے والے تر قیاتی کا مو ں کی تباہی کا ذمہ دار کما ل مصطفی کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ اگر سابق سٹی ناظم لوکل گورنمنٹ آرڈیننس عمل کرتے ہوئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر کے عوام کو اقتدار میں شامل کرکے ڈیو لپمنٹ کے تمام تر کا م پبلک گورنمنٹ پار ٹنر شپ یعنی سٹیز ن کمیو نٹی بورڈ کے ذریعہ کراتے تو نہ صرف آج کرا چی گندگی کا ڈھر نہیں بنتا۔
بلکہ سٹی گورنمنٹ کے بجٹ میں پارٹنر شپ کے ذریعے 20فیصد رقم کا اضافہ بھی ہوتا۔ عالم علی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میئر کراچی کو اختیارات دینے کا کیس عدالت مین ہے اس وقت تک مصطفی کمال کو کراچی کا میئر بنایا جائے تاکہ انکے تجربے کی روشنی سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔