کمال مصطفی کا شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

کراچی : میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے ضلع شرقی کے تمام زونز میں صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری کے ساتھ علاقائی سطح پر تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کے حوالے سے خصوصی مہم چلا نے کا اعلان کرتے ہوئے عید الاضحی پر افسران و ملازمین کی جانب سے قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اُٹھانے اور عوامی تعاون کے ذریعے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے پر شاباشی دیتے ہوئے افسران و ملازمین پر زور دیا ہے کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے عید الاضحی کے بعد شاہ فیصل زون کے تحت صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے حوالے سے خصوصی مہم کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اجلاس میں ایگزیگٹیوں انجینئر شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،ایگزیگٹیو انجینئر گلشن اقبال زون ظفر بلوچ سمیت شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے افسران اور محکمہ سالڈ ویسٹ کے انسپکٹرز و سب انسپکٹرز نے شرکت کی میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی سہولیاتی کی فراہمی کے ساتھ صفائی وستھرائی کا مثالی انتظامات کو عوامی تعاون کے ذریعے انجام دیا جائے اس موقع پر انہوں نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ماہ محرم الحرام سے قبل مساجد و امام بارگاہوں اور محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کو تجاوزات اور رکاوٹوں سے مکمل پاک کیا جائے۔

عبادت گاہوں کے اطراف اور روٹس پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کیا جائے اس موقع پر شاہ فیصل زون کے ایگٹیو انجینئر اسلم پرویز نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کی خصوصی ہدایت اور حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،نشاط ضیاء قادری اور ارتضیٰ فاروقی کی مکمل نگرانی اور عوامی تعاون کے ذریعے عید الاضحی کے موقع پر کنٹی جنسی پلان پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے برق رفتاری کے ساتھ آلائشوں کو اُٹھا کر دفنانے کے حوالے سے انتظامات اور شاہ فیصل زون کے حدود میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنایا گیا انہوں نے کہا کہ انشا اللہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھ کر ماہ محرم الحرام کے موقع پر بھی عوام کو مثالی معاشرہ فراہم کرینگے۔