اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ مصطفیٰ کمال کی آمد کے پیچھے بہت بڑی کہانی ہے،جرائم میں ملوث شخص کو صاف کر کے پیش کیا گیا۔
حکومتی سینیٹر چوہدری تنویرکہتے ہیں کہ سنگین الزامات پرعدالتی کمیشن بننا چاہیے،انکشافات رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں،سنگین الزامات پر عدالتی کمیشن بنانا ضروری ہے۔
ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا ہے کہ حکومت آرٹیکل سکس لگا کر عدالتی تحقیقات کرائے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والاکا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم میں تھے، تب کیوں نہ بولے،آج کیوں جاگے، یہ سب مشکوک لگتا ہے۔
اے این پی کے رہنما اور سینیٹر شاہی سید کہتے ہیں کہ ’’را‘‘کے تمام ایجنٹوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،کمیشن بنائیں، صرف تحقیقات نہیں، سزائیں بھی ملیں۔