اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر رحمان ملک کا مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل سامنے آگیا۔ رحمان ملک کہتے ہیں کہ مصطفی کمال کی میرے بارے میں باتیں مذاق سے کم نہیں۔ ایم کیو ایم کی پریس ریلیز لکھوانے کا دعوی سراسر بے بنیاد ہے۔
سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ اعلامیے میں ان پٹ ضرور دیتا رہا، ساری دنیا کو پتہ ہے میں الطاف حسین سے ملتا رہا، الطاف حسین سے ملاقاتوں میں گورنر سندھ یا ڈاکٹر فاروق ستار ہوتے تھے۔ ا نکا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے قانون کے بارے میں بھی الطاف حسین سے ملتا رہا۔