کراچی (جیوڈیسک) سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت مسترد کر دی۔
سابق صدر پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو ٹیلی فون کیا اور انھیں اپنی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان اور خاص طور پر کراچی کی سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔
ایک ٹی وی کے مطابق سابق صدر نے دبئی میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کو مصطفی کمال سے ملنے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری طرف مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں واپسی کا فی الحال ارادہ نہیں۔