مصطفے محمود عالم ایسے بہادر فائٹر پائلٹ تھے جن کے ایک ہی حملے سیبھارتی ائرفورس کے دانت کھٹے ہو گئے تھے،چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان
Posted on March 18, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نائب صدر شاہد باجوہ ،سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے 1965 کی جنگ کے قومی ہیرو ائر کموڈور ایم ایم عالم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصطفے محمود عالم ایسے بہادر فائٹر پائلٹ تھے جن کے کارنامے کی بدولت بھارتی ائرفورس کے دانت کھٹے ہو گئے تھے اور انہوں نے بھارت کو پانچ طیاروں کی تباہی کا تحفہ دیکر پاک فضائیہ میںبے مثال کاکردگی دکھائی تھی۔
اسکے بعد پھر کبھی بھارت کو دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرئات نہیں ہوئی انہوں نے حکومت پاکستان اور ائر چیف مارشل سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے کسی ایک ائر پورٹ کو ایم ایم عالم کے نام سے منصوب کیا جائے کیونکہ ایم ایم عالم دنیا کے وہ عظیم فائٹر پائلٹ ہیں جنہوں نے65 کی جنگ کے ایک فضائی معرکے میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ ریکارڈ اب تک ناقابل تسخیر ہے۔
اسی جنگ میں انہوں نے کل 9 طیارے تباہ کیے جبکہ دو کو نقصان پہنچایا قبل ازیں انہوں نے پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنے کے در پہ ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایسی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں آئے روز بے گناہ افراد کی ہلاکت میں اضافہ ہو رہاہے اور جو عوعام کے جان مال کی حفاظت نہ کرسکے ایسی حکومت کا اقتدار میں رہنا ملک دشمنی ہوگا۔