المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں ہیلتھ سیمینار منعقد کیا گیا
Posted on April 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : صحت کے عالمی دن کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں ہیلتھ سیمینا ر منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر رفیق کھانانی نے کہا کہ ڈینگی بخار دراصل ہڈیوں کا بخار ہے جو ڈینگی مچھروں کی وجہ سے پھیل رہا ہے جن سے مسائل جنم لے رہے ہیں اگر ڈینگی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے تو نتائج خوفناک ہوسکتے ہیں۔
المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ فضائی آلودگی خراب پانی اور گند گی کی وجہ سے بیما ریوں میںاضافہ ہورہا ہے جسکے انسداد کیلئے سرکاری اور عوامی اداروں میں ہم آہنگی اور مربوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔تقریب سے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم ،ڈاکٹر عبید احمد ہاشمی ،ڈاکٹر ندیم اسد ،ڈاکٹر فیصل معین اورڈاکٹر سیف الرحمن نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر عبد الغفار سعیدی ،فرحان اشرفی،معین احمد ،امین آدمجی ، اور احمد رضا طیب بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com