مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گرجا گھر پر حملہ کرنا اور دو انسانوں کو تشدد کرکے زندہ جلانا یہ دونوں کام ایک ہی ذہن کے ہیں اس کے پیچھے ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کے وقارکو نقصان پہنچیں اور دنیا میں پاکستان کی بد نامی ہو،محمد نعیم کے ساتھ ہونے والی ظلم کی انسانیت اجازت نہیں دیتی اس سے بڑی دہشت گردی نہیں ہو سکتی، اس سے بڑھ کوکوئی کوئی مقدمہ نہیں ہو سکتا جو فوجی عدالتوں میں چلایا جانا چاہئے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے جزل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے یوحنا آباد میں مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک زندہ انسان کو اس بے دردی کے ساتھ موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا اس سے صرف مسیحی برادری ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی دنیا میں بد نامی ہوئی اس میں کوئی شک نہیں کہ یوحنا آباد میں جو دھماکہ ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے، یہ دہشت گردی کسی کیلئے بھی قابل قبول نہیں وہ چاہے چرچ میں ہو، مسجد ، امام گارہ و ودیگر مقامات ہو،یہ جو دہشت گردی کی جاتی ہے اس کے پیچھے ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ مختلف آبادیوں کو مختلف مسلک سے تعلق رکھنے والوں کو دست و گریبان کر دیا جائے،عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کا کام ہے۔ ایسے افراد جو دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں انہیں نشان عبرت بنا دینا چاہئے،جماعت اسلامی محمد نعیم اور بابر نعمان کے ورثہ سے اظہار تعزیت کرتی ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے امداد کا اعلان معمولی ہے، کیونکہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، بوڑھے ماں باپ کے سہارے کو چھین لیا گیا،ان کا جو حق بنتا ہے حکومت کو دینا چاہئے، حکومت کی ذمہ داری تھی کہ انہیں تحفظ فراہم کرتی ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنما میاں مختار، حاجی رمضان، امیر جماعت اسلامی عثمان غنی ودیگر بھی موجود تھے۔
Lilyani News
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو نا معلوم ڈاکودو افراد سے موٹر سائیکل و نقدی چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کا تایا زاد بھائی محمد شبیر بھٹی فیکٹری سے ساتھی مانی کے ساتھ واپس آ رہا تھا کہ سرہالی کلاں نہر والے پل کے قریب دو نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)معمولی غفلت سے نواحی گائوں ستوکی کا رہائشی دس سالہ بچہ جاں بحق، محمد حسن بھینس کی رسی گلے میں ڈال کر لے جا رہا تھا کہ بھینس سے دوڑ لگ دی جس سے بچہ جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی کا رہائشی کمسن بچہ محمد حسن اپنی بھینس کوپکڑ کر رسی کا دوسرا سرا اپنے گلے میں ڈال کر جا رہا تھا نے اچانک بھینس سے دوڑ لگا دی جس سے کمسن بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن مصطفی آباد کا قیام، شیخ محمد خرم امین جزل سیکرٹری منتخب، جمیل ناصر صدر، اعجاز بھلر سنیئر نائب صدر ، رانا شعبان نائب صدر، امداد حسین کو فنانس سیکرٹری بنانے کا نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتفاق رائے سے پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ، جس میں جمیل ناصر صدر، اعجاز بھلر سنیئر نائب صدر، رانا شعبان احمد نائب صدر ،شیخ محمد خرم امین جزل سیکرٹری، اقبال ثانی سیکرٹری نشرو اشاعت، امداد حسین فنانس سیکرٹری اور عبدالراق روشن کو جوائنٹ سیکرٹری بنایا گیا، نو منتخب جزل سیکرٹری شیخ محمد خرم امین نے کہا کہ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنا ہے، ہم اپنے مصطفی آباد میں بنائے گئے پرائیوٹ سکولوں کو مثالی ادارے بنائیں گے تا کہ مصطفی آباد کی عوام کو اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے لاہور یا قصور نہ جانے پڑے۔