مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/03/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف یوحنا آباد میں تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے مصطفی آباد للیانی کے رہائشی نوجوان محمد نعیم کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گزشتہ روز ان کے گھر گئے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے محمد نعیم کے والدین اور سوگوار خاندان سے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے محمد نعیم شہیدکے بزرگ والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوحنا آباد میںانسانوں کو زندہ جلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ ظلم و بربریت کا اندوہناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ظلم او رزیادتی کرنیوالے عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، محمد نعیم کو زندہ جلائے جانے کامقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا اور پنجاب حکومت مقدمے کی خود پیروی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مقدمے میں نامزد 30افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے ملزمان سے قانون کے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔میں خود ذمہ داری لیتا ہوں کہ مظلوم خاندان کوہر قیمت پرانصاف دلایا جائے گا اور ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قانون کے تحت سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں محمد نعیم کی زندگی تو واپس نہیں لا سکتا لیکن آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو نہ صرف انصاف ملے گا بلکہ انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا۔وزیراعلیٰ نے محمد نعیم کے لواحقین کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں نہ لینے کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ لواحقین نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں نہ لے کر حقیقی پاکستانی ہونے کا ثبوت دیاہے اور حکومت آپ کے جذبے کی قدر کرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس مقدمے کے ملزم قانون کے مطابق سخت سزا سے نہیں بچ پائیں گے اورمیرا یہ آپ سے وعدہ ہے کہ انشاء اﷲ میں خود آپ کو انصاف دلائوں گا ۔حافظ محمد نعیم کے سوگوار خاندان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ نے ہمارے گھر آ کر انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہمارے دکھ میں شریک ہوئے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ہمیں پورا یقین ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کومثبت کردار ادا کرنے پر شاباش دی، اس موقع پر ایم پی اے زعیم حسین قادری ‘انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا ‘ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ ، ڈی پی او رائے بابر سعید،ایم پی اے ندیم یعقوب سیٹھی، ضلعی نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Lalyani News

Lalyani News

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ہمیں کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی، امداد کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، بھائی محمد سلیم کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق محمد نعیم شہید کے بھائی حافظ محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے مالی امداد کا چیک دینے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، میڈیا ذمہ دار نہ صحافت کرے، اور ہمیں تماشہ نہ بنائے، ایک تو کوئی چیک یا اعلان نہیں کیا گیا الٹا میڈیا ایسے خبریں چلا کر ہمارا تماشا بنا رہا ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کی آمد کے سلسلہ میں مصطفی آباد میں صفائی کے انتظامات عروج پر، عرصہ داراز سے لگے گندگی کے ڈھیر اٹھا دئے گئے، متعدد مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے مصطفی آباد للیانی میں محمد نعیم شہید کے گھر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد کی اطلاع پر انتظامیہ حرکت میں رہی، اور دن رات سیکورٹی انتظامات کے علاوہ صفائی کے انتظامات کا سلسلہ بھی جاری رہا، عرصہ داراز سے لگے گندگی کے ڈھیر بھی اٹھوا دئیے گئے، سیکورٹی کے سخت انتظامات،