مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/07/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومت والدہ کے علاج کیلئے تعاون کرے، مقامی صحافی عبدالرحمان کی اپیل، مریضہ کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں انڈیا میں لے جائیں، ڈاکٹروں کا مشورہ، تفصیلات کے مطابق ممبر پریس کلب مصطفی آباد للیا نی(رجسٹرڈ) عبدالرحمن کی والدہ جو کہ طویل عرصہ سے جگر کے مرض میں مبتلا جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھی کو ڈاکٹروں نے پاکستان میں علاج ممکن نہ ہونے کی وجہ سے ڈسچارج کر دیا ہے، ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ جگر ٹرانسالنٹ کاعلاج پاکستان میں ممکن نہیں اسے انفرمیشن سنٹر انڈیا لے جائیں، مقامی صحافی عبدالرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی بھر کی جمعہ پونچی اور قرض لیکر والدہ کا علاج کروا چکا ہے، اب انڈیا میں علاج میرے لئے ممکن نہیں،صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی ودیگر صحافی برادری نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، سیکرٹری ہیلتھ ودیگر اعلی حکام سے عبدالرحمان کی والدہ کا علاج سرکاری خرچہ پر کرنے کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹائر پھٹنے سے ثناء جاوید موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق عرفان جاویداپنی ہمشیرہ ثناء جاوید کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبری1805LEZپر لاہور سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ مین فیروز پور روڈ پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ٹائر پھٹنے سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی جس سے 13سالہ ثناء جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ عرفان جاوید معمولی زخمی ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بھوجہ قبرستان کے سولنگ کیلئے ناقص اینٹ کا استعمال، گرانٹ خرد برد کرنے کی تیاری مکمل،اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بھوجہ قرستان کے سولنگ میں ٹھیکیدار نے پرانے سولنگ کو اکھاڑ کر دوئم اینٹ کا استعمال کرنا شروع کر دیا، اہلیان علاوہ حفیظ اللہ، روز دار خاں، ہاشم، طارق مقبول ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرانے سولنگ میں اول اینٹ کا استعمال کیا گیا تھا جسے ٹھیکیدار نے اکھاڑ کر فروخت کر دی ہے اور سولنگ کی تعمیر میں دوئم اینٹ کا استعمال جاری ہے ، اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کیا مطالبہ کیا ہے۔