مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/9/2014

Ch Maneer

Ch Maneer

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان نے پسٹل سے زندگی کا خاتمہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق محلہ پتی بے کی کا رہائشی محمد گوہر نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر دماغ میں پسٹل سے فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مشرف دور پاکستان کی تاریخ کاسنہری دورتھاجس میں ملک معاشی طور پر مستحکم ہوااورترقی پذیرممالک کی صف میں اپنانام پیداکیا ملک میں عام آدمی کوجینے کاطریقہ مشرف دورکی بدولت ملاانہوں نے کہاکہ پرویزمشرف نے ملکی ترقی وسلامتی کے لیے عملی اقدامات کیے اورپاکستان کی عوام سے کیے وعدے پورے کیے، آج ملک میں بحرانوں نے جنم لے لیاہے اورعوام مسائل ومشکلات برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی پرمجبور ہے مشرف دورمیں بلدیاتی نظام کوفعال بنایاگیاجس سے شہری ودیہی علاقوں کی آبادی کومسائل کاحل ان کی دہلیزپرملاموجودہ حکمرانوں کی نااہلی اورمفادپرستی کے باعث بلدیاتی نظام 2013ء بری طرح ناکام ہواجس کی وجہ سے شہری آبادی بالخصوص دیہی آبادی قسم پرسی کاشکارہوگئی دیہی آبادی میں پینے کے صاف پانی،صحت کے مسائل اورطویل لوڈشیڈنگ جیسے بحران پیداہوگئے ہیں جس سے عوام عاجزآچکے ہیں، پرویزمشرف کے دورکویادکرکے آج عوام موجودہ حکمرانوں کوبدعائیں دے رہے ہیں اورامیدکررہے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جلدپرویزمشرف مسیحابن کرآئیں گے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ ن قصور کے نائب صدر چوہدری منیر احمد قصوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدرمملکت (جنرل)پرویز مشرف کے دورکاروشن پاکستان آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ حکمرانوں کے حامی بدعنوان عناصر اہم سرکاری عہدوں پربراجمان ہیں جبکہ عوام کوالٹا لٹکادیاگیا ہے اب پاکستان میں عوا م کے ساتھ گولی اورگالی کی زبان میں بات کی جارہی ہے،پرویزمشرف کی حکومت میں دہشت گرد اس طرح منظم نہیں تھے۔ان کے دورمیں کسی کوریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی ہمت نہیں ہوئی تھی ۔آج ملک میدان جنگ بناہوا ہے ،فوجی آفیسرزاور جوانوں کی قربانیوں کاکریڈٹ نااہل حکمران لے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب قصور کے انتخابات میں کامیابی ہونے والے عہدیداران کو شریف سوہڈل و عمران سلفی کی طرف سے مبارکباد ۔ مہر محمد یاسین چیئرمین،چوہدری محمد اسلم انصاری صدر ،مہر محمد منشاء ندیم سنیئر نائب صدر، اشفاق احمد بھٹی اور شہزاد احمد گجر نائب صدور، ملک عارف علی جنرل سیکرٹری،مظفر قادری فنانس سیکرٹری،مشتاق احمد تارا ایڈیشنل سیکرٹری،سید زاہد مسعود،جوائنٹ سیکرٹری ،محمد عمران نجفی سیکرٹری نشرو اشاعت،ایس ایم حنیف قصوری آفس سیکرٹری،جبکہ محمد شفیق سالک،محمد اسلم بھٹی،محمد امین بھٹہ اور محمد بابر کمبوہ ممبران ایگزیکٹو پریس کلب منتخب ہوگئے جبکہ علی مدثر گیلانی صدر،زولفقار حیدر خاں سینعر نائب صدر،خالد نواز خاں نائب صدر،ملک خرم شہزاد جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر ظفر اقبال جوائنٹ سیکرٹری، محمد سرورکو باہمی مشاورت سے ایڈیشنل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا منتخب ہونے پرصدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ سردار محمد شریف سوہڈل و صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی، مقامی صحافیوں اصغر علی شہزاد، شاہد عمر، عبدالقیوم، سعید احمد بھٹی ودیگر صحافیوں کی بری تعداد نے مبارکباد پیش کی۔