مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/9/2014

Wasim Abbas

Wasim Abbas

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواحی گائوں ستوکی سے دن دہاڑے چھ افراد شادی شدہ خاتون کو اغواہ کر کے فرار، ملزمان اس سے قبل مذکورہ خاتون کے بیٹے کو بھی اغواء کر چکے ہیں، سابقہ مقدمہ میں صلح نہ کرنے بیٹے کے بعد ماں کو بھی اغواء کر لیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی کے رہائشی محمد اکرم کے مطابق گزشتہ روز ہم کھیتوں کی طرف گئے ہوئے تھے کہ میری شادی شدہ بیٹی(ر) گھر میں اکیلی تھی کہ سجاد، نثار، مرتضی، محمد عاشق، و دو کس نا معلوم افراد میری بیٹی کو اسلحہ کے زور پر کار میں ڈال کر فرار ہو گئے اور گھر سے تین تولے طلائی زیورات،45ہزار روپے نقدی بھی لے گئے، مذکورہ افراد میرے نواسے کو بھی اغواء کر چکے ہیں جن کے خلاف تھانہ منڈی ساہیوال میں مقدمہ درج ہے، ملزمان نے مقدمہ کی صلح نہ کرنے پر میری بیٹی کو بھی اغواء کرلیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملکی سیاست کا رخ تبدیل کردیاہے۔عوام جاگ چکے ہیں۔قوم کا کابچہ بچہ ،جوان، بوڑھے، مرد و خواتین میں اپنے حقوق کے حصول کا شعور پیدا ہوچکاہے،ہر گھر میں آزادی مارچ کی دھمک سنائی دنے لگی ہے۔عمران خان نے قوم میں آئین کاشعور دیا،عوام کواپنے حقوق چھین کر لینے کاشعور دیااور اب آزادی مارچ اور تاریخی دھرنے کی صورت میں قوم کو ایک نئے موڑ پر لاکھڑا کردیا ہے۔ مارچ اور دھرنے کا نتیجہ بھی سو فیصد غریب عوام کی توقعات کے مطابق ہوگا اور اس کے بعد ملک کی سیاست ایک نئے دھارے میں داخل ہوگی۔لوگ یہ بات سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پچھلے 67سالوں میں کرپٹ حکمرانوں نے ان کے حقوق غصب کئے رکھے، قوم فرسودہ اور کرپٹ نظام سے بیزار ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عوامی نعروں پر انتظامیہ کومعطل کرنے کی بجائے شہبازشریف اپنا استعفیٰ دیں،بے بس سرکاری آفیسریااہلکار نہیں بلکہ نااہل حکمران سزاکے مستحق ہیں۔نوازشریف اورشہبازشریف شعبدہ بازی اورہوابازی سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،امداد کی فراہمی کے وقت متاثرین کی عزت نفس پامال نہ کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما فرخ علی شاکر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت سے زیادہ نااہل حکمران بھائیوں کی سیاسی جارحیت نے عوام پرقیامت ڈھائی ۔حکمرانوں کے مطابق کسی بھی سانحہ یاحادثہ پراظہارافسوس کرنے سے ان کافرض اداہوجاتا ہے مگرایساہرگزنہیں، امددای سامان کی تقسیم میںبدترین بدانتظامی پرنام نہادگڈگورننس کے دعویدار حکمران شرم سے ڈوب مریں۔