مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 18/9/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی محمد عمران سلفی کے بھائی عدنان طیب کاسالہ وفات پا گیا، سیکنٹروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے اظہار افسوس، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی کے چھوٹے بھائی عدنان طیب کا سالہ محمد الطاف کراچی میں انتقال کر گیا، سیکنٹروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پنشزز کو حکومت کے اعلان کردہ پنشن 6ہزار کی بجائے 36سوملنے سے پنشزز پریشان، چیف جسٹس، وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیتے ہوئے پنشن6ہزار روپے اور 25فیصد میڈیکل الائونس دلوائیں، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے بجٹ اعلان میں تمام پنشزز کو کم از کم پنشن6ہزار روپے اور 25فیصد میڈیکل الائونس ملنا تھا ۔ لیکن عمر کے آخری حصہ میں پہنچنے والے بیمار پنشز تا حال6ہزار کی بجائے صرف36سو روپے پنشن وصول کر رہے ہیں۔ جو کہ اپنی بیماری وغیرہ پر ہی خرچ کر دیتے ہیں روٹی کپڑا وغیرہ کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، پنشزز کی بڑی تعداد نے چیف جسٹس و وزیر اعلی پنجاب سے پنشن 6ہزار اور میڈیکل الائونس 25فیصد فوری دلانے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) واپڈا کی من مانیاں عروج پر، غریب محنت کشوں کو لاکھوں روپے کے بل ڈال دئیے گئے، اہل علاقہ واپڈا حکام کے خلاف سراپہ احتجاج،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں رائے کلاں میں میٹر ریڈروں کی من مانیاں عروج پکڑ گئی،غریب محنت کش ذوالفقار کو 11سو یونٹ ڈال دئیے گئے، حاجی رشید کو 2لاکھ روپے، دلاور کو دو لاکھ 43ہزار روپے، رفیق کو 33ہزار،دین محمد کو 25ہزار روپے بل بجلی ڈال دیا گیا، متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بجلی کا بل داد کریں یا بچوں کا پیٹ پالیں، ہم وزیر اعلی پنجاب و چیف لیسکو سے برکی سب ڈویژن کے کرپٹ و نا اہل اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دفتوہ میں ٹیچروں کا لیٹ آنا اور جلدی جانا معمول بن گیا،ٹیچروں کی بڑی تعداد اکثر غیر حاضر رہتی ہے، بچیوں سے ہر ماہ گھر سے کھانا پکوانے کا سلسلہ بھی جاری،ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دفتوہ میں ٹیچروں کی من مانیاں کی وجہ سے بچیوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ، اکثر ٹیچریں سکول میں لیٹ آتی ہیں اور جلدی چلی جاتی ہیں،جس کی وجہ سے سکول کا ڈسپلن ڈسٹرب ہو رہا ہے، جبکہ ٹیچروں کی بڑی تعداد اکثر سکول سے غیر حاضر رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران قیمتی درخت بھی کاٹ کر فروخت کر دئیے گئے،اہل علاقہ نے ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سے کرپٹ اور نا اہل سکول ٹیچرز کے خلاف انکواری کرکے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔