مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/9/2014

 Malik khurram

Malik khurram

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میں ایک سازش کے تحت جمہوریت کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ کو کسی بھی صورت میں ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،عمران خان اور قادری جمہوریت سے واقف بھی نہیں، یہ کھیل اور جادو نہیں ہے، سیاست ایک عبادت کا نام ہے، عمران خان سیاست کو بھی کھیل سمجھتے ہیں، غیروں کی سازش پر ایک سال کے بعد انہیں دھاندلی کیسے یاد آ گئی، خیبرپختونخواہ میں حکومت بناتے وقت دھاندلی کیوں یاد نہیں آئی۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے والے ناچ گانا چھوڑ کر سیلاب متاثر ین کی مدد کریں، لوگ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اسلام آباد میں رات محفل موسیقی سجائی جاتی ہے،معاشی چیلنجز اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران دھرنے والے عوام کی حالت پر رحم کھائیں، دھرنوں کے باعث تین ممالک کے سربراہ اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر چکے ہیں،چین سے ملنے والی 34ارب روپے کی سرمایا کاری کا مذاق اڑایا ،لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سہیل اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان اشتہاری ملزمان 25روز بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے۔ستوکی کے رہائشی محمد آصف اقبال کا ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف اقبال کے مطابق ہمارے قریبی عزیز کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزمان دلدار عرف دلو، عمران عرف گارو، دو کس نا معلوم افراد نے 17اگست کو میرے بھائی سہیل اقبال پر فائرنگ کر دی تھی جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا۔25روز گزرنے کے باوجود اشتہاری ملزمان تا حال گرفتار نہیں ہو سکے مجھے خطرہ ہے کہ ملزمان مجھے بھی قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈی پی او قصور سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتار یقینی بنائی جائے۔ آصف اقبال کے مطابق ملزمان پہلے بھی ہمارا قریبی عزیز قتل کر چکے ہیں ملزمان کو شبہ ہے کہ ہم مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں بجلی چوری کا دھندہ عروج پر، دیہات میں 90فیصد لوگ گھریلو میٹروں پر کمرشل کام کر رہے ہیں ،جبکہ 30فیصد لوگ ڈریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں، ایس ڈی او واپڈا بجلی چوری کے دھندے میں واپڈا اہلکاروں کے ساتھ برابر کا ملوث ہے، اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سب ویژن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ٹھٹھ ڈوگراں والا میں با اثر افراد دن دہاڑے کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں۔ ڈر اور خوف کے زیر اثر ایس ڈی او اور واپڈا اہلکاران کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ افسران کی نظر میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے صرف چند افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروا دئیے جاتے ہیں ۔ جو بعد میں ملی بھگت سے خارج یا رفع دفع ہو جاتے ہیں۔ جبکہ نواحی دیہات حویلی نتھو والی،ترگا، قادی ونڈ، وارڈ دلیپ سنگھ میں بجلی چوری کا دھندہ واپڈا ااہلکاروں کی ملی بھگت سے عروج پکڑ چکا ہے۔ علاقہ میں 90فیصد افراد گھریلوں میٹروں پر اپنی دوکانیں اور چکیاں وغیرہ چلا رہے ہیں جبکہ گھروں میں چارہ کاٹنے ، پانی والی موٹریں چلانے کیلئے گھروں کی چھتوں سے ڈریکٹ کنڈے ڈال لئے جاتے ہیں، واپڈا اہلکار سب کچھ علم ہونے کے باوجود منتھلی وصول کرکے آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ جبکہ ایس ڈی او واپڈا بھی بجلی چوری کے دھندے میں برابر کا ملوث ہے، جو اکثر دفتر سے غائب رہتا ہے تاکہ واپڈا اہلکاروں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والی عوام کو ریلیف نہ مل سکے۔ اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی چوری پر قابو پانے اور بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چار نا معلوم ڈاکومحمد سعیدسے موٹر سائیکل چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق کنگن پور کا رہائشی محمد سعید سرہالی کلاں سے واپس مصطفی آباد کی طرف آ رہا تھا کہ راستے میں ناکہ زن چار نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل نمبری9234LELچھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔