مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/08/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) کے ممبر مرکزی ایگزیکٹو کونسل شاہد یعقوب کے خلاف محکمہ ماحولیات کے جکرپٹ انسپکٹر کی طرف سے جھوٹے مقدمہ کی شدید مذمت کی گئی، مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا مذمتی اجلاس صدرپریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) و نائب صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)پنجاب کے نائب صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر،سید اسرار احمد زیدی شاہ، اصغر علی شہزاد، محمد شاہد قادری، بابا طارق مقبول، سعید احمد بھٹی، ڈاکٹر اسلم مختار انصاری، ارشد علی شامی، منیر احمد بھٹی، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال سندھو، عمر حیات خاں، ارشد علی جوئیہ، چوہدری ہاشم علی خاں،چوہدری اصغر علی، حافظ طاہر اقبال، زبیر احمد بھٹی، رانا توقیر احمد،، قیصر عباس، عمر فاروق بھٹہ، محمد سعید، ڈاکٹر رحمت علی، عامر بھٹی، سید محسن شاہ، عبدالرحمان انصاری، عبدالمنان سلفی،شہزاد، مہر عرفان، حاجی غلام قادر ودیگر صحافیوں نے پا کستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) کے ممبر مرکزی ایگزیکٹو کونسل شاہد یعقوب کے خلاف محکمہ ماحولیات کے کرپٹ انسپکٹر امتیاز کی طرف سے درج جھوٹی اور من گھڑت FIRکی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، اور جھوٹھا مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں قرار داد پاس کی گئی کہ جھوٹھا مقدمہ خارج ہونے اور کرپٹ انسپکٹر کے خلاف کاروائی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے الیکشن ٹربیونل کے آنے والے فیصلوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی ڈیمانڈ پر4 حلقے کھول دیئے جاتے توآج ن لیگ کو وہ شرمندگی نہیں اُٹھانا پڑتی اور سب کو پتہ چل جاتا کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوئے کہ نہیں ، مگر ن لیگ کی نااہلی نے ہمیں دھرنا دینے پر مجبور کیا ، مگر اللہ کا شکر ہے فتح آخر سچ اور حق کی ہوتی ہے ، این اے122.125.154کے ساتھ ہونے والی ہیٹرک کے بعد ن لیگ کے تمام صاف اور شفاف الیکشن کے دعوے کھوکھلے اور جھوٹھے ثابت ہوئے،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے آنے والے فیصلوں اور جوڈیشل کمیشن کی رپوٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نا اہل اور کرپٹ ہے اس لئے فوری الیکشن کمیشن کے تمام عہدے داران کو مستعفیٰ ہو جانا چاہئے کیونکہ مزید کوئی بھی بائی الیکشن موجودہ الیکشن کمیشن کے اراکان کے ہوتے صاف اور شفاف نہیں ہو سکتے، وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کااحتجاج اور دھرنا درست اور عمران خان کا موقف سچ ثابت ہوا، اس کے بعد ن لیگ کے حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ، ن لیگ کی دھاندلی شدہ حکومت کو گھر جانا ہی ہوگا ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پولیس تھانہ مصطفی آباد و تھانہ صدر پولیس کا سرچ آپریشن ،23مشتبہ افغانی گرفتار، ، گرفتار افغانیوں کا تعلق افغانستان کے ضلع اشکاش اور شنوار سے بتایا جا رہا ہے،تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں، ایس ایچ او تھانہ صدر یونس ڈوگر، سی ٹی ڈی و پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 23مشتبہ افغانی گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی، گرفتار افغانیوں میں نجیب اللہ، شاہ زادہ، نوسیٰ جان، یاور ضمیر ، موحب اللہ، محمد شاہ، سیف اللہ، زین اللہ، رحمت دین، محمد قاسم، نقیب اللہ، جہانزیب، عبدالولی، ازمرے خان، بریل خان،محمد ولی،امیر محمد، محمد اجان، جمعہ دین، ولائت خان، نجب دین،مولا داد اور شیر محمد شامل ہیں، گرفتار افغانیوں کا تعلق افغانستان کے ضلع اشکاش اور شنوار سے بتایا جا رہا ہے،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے گرفتار افغانیوں سے تفتیش شروع کر دی۔

Mustafa Abad llyany News

Mustafa Abad llyany News