مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/04/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے والا ہارون احمد گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع قصور اعجاز علی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر فیروز پور روڈ مصطفی آباد پر بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے والے ہارون کو گرفتار کرکے اس کے ساتھ مظہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بیانہ لیکر رجسٹری نہ کرنے والے محمد عاشق سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق رائے کے رہائشی عارف علی نے محمد عاشق کو ڈیڑھ لاکھ روپے بیانہ دیکر 13مرلے زمین خرید کی تھی جس نے چند روز قبل کسی اور شخص کو یہی زمین فروخت کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محمد عاشق سمیت 50 کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو منشیات فروش گرفتار 1 کلو 19 گرام چرس بر آمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد سے مخبر کیااطلاع پر چھاپہ مار کر سرہالی روڈ سے منشیات فروش وقاص سے 512 گرام جبکہ بازار مصطفی آباد سے عباس کے قبضہ سے 507 گرام چرس بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) راشد لطیف میڈیکل کالج میں دوسری سالانہ نیشنل میڈیکل کانفرنس کا اہتمام، منسٹر شوشل ویلفیئر و خاندانی منصوبہ بیگم زکیہ شاہ نواز ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے وائس چانسلرپروفیسر محمد اسلم کی خصوصی شرکت، پروفیسر و ڈاکٹر حضرات کے مختلف بیماریوں کے حوالے سے مقالہ جات، تفصیلات کے مطابق راشد لطیف میڈیکل کالج میں دوسری سالانہ نیشنل میڈیکل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں منسٹر شوشل ویلفیئر و خاندانی منصوبہ بیگم زکیہ شاہ نواز ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے وائس چانسلرپروفیسر محمد اسلم نے خصوصی شرکت کی، کانفرنس میں پروفیسر راشد لطیف، چیئرمین پروفیسر فرخ زمان، چیئرپرسن میڈیم صباحت ،میڈیکل ڈائریکٹر عارف میموریل ہسپتال ڈاکٹر انور جمال صمدانی، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر لمیا یوسف، ڈاکٹر نعیم ظفر، ڈاکٹر احسان خاں، پروفیر ارشد چیمہ، پروفیسر شہزاد احمد، پروفیسر نعیم اللہ، پروفیسر محمد محمود ایاز، پروفیسر جاوید گردیزی، پروفیسر جنید سرفراز خاں، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر وقار حسن، پروفیسر ہما ارشد چیمہ،پروفیسر شازیہ مقبول، پروفیسر محمد افضل شیخ ماہر امراض بچہ سرجری، ڈاکٹر خالد سعید خاں، ڈاکٹر رقسانہ کوثر، ڈاکٹر فریہ شاہ، مس خدیجہ منور، پروفیسر غزالہ پرویز، ڈاکٹر سجیلہ ہارون، ڈاکٹر امتیاز شاہ، پروفیسر طاہر مسعود، پروفیسر عبدالتواب، پروفیسر شازیہ مقبول، مس رابیہ ایوان، مسٹر فضل،مس رضیہ حسین، مس مہناز خاں،مس شازیہ زاہد، ڈاکٹر شاہد مسعود رانا، مس انم اکمل، مس سدرہ بھٹی، مس ونیہ جاوید، مس عنادیل جمشید ودیگر پروفیسر و ڈاکٹر کی بڑی تعداد نے گائنی، میڈیسن، سرجری، انجری، آنکھوں، حمل کے دوران پچیدگیوں، ہیلتھ کیئر، ڈیلیوی، میڈیکل ایجوکیشن،بچوں کی افزائش، شوگرودیگر امراض کے حوالے سے اپنے اپنے مقاجات پڑھے اور طلبا و طالبات کے سوالوں کے جوابات دئیے، مقاجات پڑھنے اور آنے والے معزز مہمانوں کو انتظامیہ کی طرف سے یاد گاری شیلڈز بھی دی گئی،

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News