المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سید حماد حسین نے کہا کہ المصطفیٰ ملک بھر میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے کوشاں ہے
Posted on June 27, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اسکولوں کے سالانہ تقریب اسناد و گفٹ تقسیم کے موقع پر سید حماد حسین نے کہاکہ المصطفیٰ ملک بھر میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے کوشاں ہے اور بھر پو کردار ادا کررہی ہے نوجوانوں کا فلاحی کاموں میں حصہ لینا ملک کی ترقی کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔
یہ بات انہوں نے المصطفیٰ ایجوکیشنل اکیڈمی اللہ بخش گوٹھ سیکٹر 10 لانڈھی میں منعقدہ دوسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات کے موقع پر کیا سید حماد حسین نے مزید کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی فلاحی و دینی سرگرمیوں نے ساتھ اس قسم کی مفت تعلیم کے دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔
تقریب سے جامعہ مسجد تاجدار حرم کے امام و خطیب قاری ایوب قادری، مسجد کے صدر شاہد قادری،مقصود احمد ،انجمن جانثارانِ شمع رسالت کراچی کے نائب صدر عمیر احمد صدیقی، یاور شیخ، انس احمد، علی حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تقریب میں موجود والدین اور اہل علاقہ نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی فلاحی ،دینی اور علم کے فروغ کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔