زاہد مصطفی اعوان پاکستان کے نجی دورہ کے بعد فرانس کے دار لحکومت پیرس واپس پہنچ گئے

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

ملکہ (راجہ آفتاب احمد عمر فاروق اعوان سے) پاکستان ٹیلی ویژن یورپ کے نمائندہ زاہد مصطفی اعوان پاکستان کے نجی دورہ کے بعد فرانس کے دار لحکومت پیرس واپس پہنچ گئے۔

تفصیل کے مطابق سینیئر صحافی زاہد مصطفی اعوان پاکستان کے نجی دورہ کے بعد فرانس کے دارلحکومت پیرس واپس پہنچ گئے ہیں۔ پیرس ائیر پورٹ پر ان کا استقبال چوہدری ریا ض پاپا، چوہدری ندیم ڈھیر و گہنہ، عاصم ایاز اور دیگر افراد نے کیا۔

زاہد مصطفی اعوان نے اپنے پاکستان کے دورہ کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملا قا تیں بھی کیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیئر پرسن مریم نواز، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ دویژن راجہ جاوید اخلاص، ایم پی اے راجہ شوکت بھٹی، ایم این اے چوہدری عابد رضا کو ٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ شامل تھے۔ زاہد مصطفی اعوان اپنے یورپ کے ٹور کے دوران سپین، بیلجیم، جر منی، اور انگلینڈ بھی جا ئیں گے۔ اور پاکستانی کمیونٹی کے عہدے داروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔