مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 29/6/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نو سالہ لڑکی سے زبردستی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج،ملزم تنویر RHC کے کواٹر میں زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، دیکھنے پر موقع سے فرار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق محمد ندیم کی 9سالہ بیٹی(ل) گھر سے باہر گئی ہوئی تھی جسے والد ودیگر افراد کے ہمراہ تلاش کر رہا تھا کہ RHCمصطفی آباد کے ایک کواٹر سے بچی کے رونے کی آواز آئی جسے جا کر دیکھا تو ملزم تنویر کمسن بچی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا،ملزم موقع سے فرار ہو گیا، مقدمہ درج، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں نماز عید کے درجنوں اجتماعات، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، عید الفطر انتہائی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں نماز عید کے درجنوں اجتماعات منعقد ہوئے، پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، بڑے اجتماعات پر سیکورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ، بیرئیر لگائے گئے، نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی،عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی،جبکہ ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے صاحبزادے عدیل ندیم سیٹھی کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، دیگر مقامات پر عید ملن پارٹیوں کا سلسلہ بھی جاری،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عرس حضرت سید بابا مٹھو شاہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز بعد نماز عشا مزار کو غسل دینے کے بعد عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق حضرت سید بابا مٹھو شاہ ولی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا سلسلہ مزار کو غسل دیکر شروع کر دیا گیا، عرس کی مختلف تقریبات کے مہمان خصوصی ایم اپی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی و ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری، پیر سید منشا عباس بخاری، پیر سید علی حیدت شاہ، پیر سید ذاکر سجاد شاہ، ڈی سی قصور عمارہ خان، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، مہر شفقت محمود باری کونسلر ودیگر ہوں گے، انٹر نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کبڈی میچ29جون کو شام پانچ بجے ہو گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126