مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/7/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شانی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، دو موٹر سائیکلیں، دو پسٹل بر آمد، مزید تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی زیر نگرانی محمد سلیم اے ایس آئی نے خفیہ اطلاع پر واردات کی نیت سے بیٹھے شانی گینگ کے سرغنہ شان عرف شانی اور علی رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دوموٹر سائیکلیں اور دو ناجائز پسٹل بر آمد کر لئے، محمد سلیم اے ایس آئی نے بتایا کہ ملزمان لاری اڈا مصطفی آباد سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرتے تھے اور کھات لگا کر واردات کرتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پھول محمد اے ایس آئی نے شراب کے نشے میں دھت کا ر سوار دو شرابی محمد علی اور عامر سرفراز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) صابر شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ کی کاروائی، چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج، مذکورہ افراد ٹریکٹر ٹرالی، بس، ٹرک، ٹرالوں کو تیز رفتار غفلت و لاپرواہی سے چلا رہے تھے جن کی پچھلی لائٹس بھی نہ تھی، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق انچارج پٹرولنگ پولیس قصور شہزادی گلفام کے خصوصی حکم و انچارج صابر شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آباد محمد عباس کی زیر نگرانی محمد ریاض،محمد زاہد جمیل،عباس علی شاکر نے کاروائی کرتے ہوئے غفلت لا پرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے بس ڈرائیور وسیم اکرم ،ٹریکٹر ڈرائیور محمد عرفان، ٹریکٹر ڈرائیور محمد سلیم ، ٹرالہ ڈرائیور شفیق جٹ، ٹرک ڈرائیور محمد عمران کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے، محمد زاہد جمیل اے ایس آئی نے لاری اڈا مصطفی آباد کے قریب نو پارکنگ ایریا مین فیروز پور روڈ پر ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے والے شہزاد مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،انچارج پٹرولنگ پولیس قصور شہزادی گلفام نے کہا کہ غفلت لا پرواہی اور تیز رفتاری سے روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی، ٹرک، ٹرالے چلانے والے حادثات کا سبب بن رہے ہیں جن کی اکثر لائٹس بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں ان کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون جاری ہے، قانونی تقاضے پورے کئے بغیر روڈ پر گاڑیاں چلانے کی اجازت ہر نہ دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ چیک پوسٹوں کے انچارج صاحبان اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں،ڈیوٹی میں غفلت بھرتے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جعلی ہبہ نامہ تیار کرکے 7کروڑ کی زمین ہتھیانے والے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج،ملزمان نے 12مرلے حویلی دینے کا جانسہ دیکر 55کنال13مرلے اراضی ہبہ کروانے کیلئے سفید کاغذات پر انگھوٹے لگوالئے، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں بھلو میں اللہ دتہ گجر، محمد ریاض گجر، شہزاد اقبال، برکت علی گجر، غلام محی الدین عرف پپو ،محمد الیاس گجر نے آسیہ نامی خاتون کی7کروڑ روپے مالیت کی 55کنال13مرلے زمین ہتھیانے کیلئے 12مرلے حویلی دینے کا جانسہ دیکر ہبہ کرنے کے سفید کاغذات پر انگھوٹے لگوا لئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مدرسہ کے طالب علم کو اغوا کرنے والے سابقہ استاد کے خلاف مقدمہ درج، بچے کے شور کرنے پر سابقہ استاد وڈانہ کے قریب بچے کو چھوڑ کر فرار،جونیکے کا رہائشی محمد عبداللہ بستی لاڈ خاں میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا،تفصیلات کے مطابق جونیکے کے رہائشی محمد صدیق میو کا 9/10سالہ نواسہ محمد عبداللہ بستی لاڈ خاں میں ضرار خاں کے پاس قرآن پاک پڑھ رہا تھا کہ گزشتہ روزسابقہ استاد مولوی محمد بخش بستی لاڈ خاں سے موٹر سائیکل پر اغوا کرکے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب بچے کے شور کرنے پر ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) زیر لائن سکینڈ زون سے ناجائز مٹی اٹھانے والے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق محمد اشفاق کمپنی کمانڈر ہیڈ کواٹر کیر کاکی مدعیت درج مقدمہ کے مطابق زیر لائن سے چار کلو میٹر کے فاصلے سکینڈ زون لیل پوسٹ کے ایریا سرہالی سے ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے ناجائز مٹی اٹھانے پر محمد فاروق، جاوید، شازیب، رشید، راشد، حمزہ کو قبضہ رینجر ز میں لیا گیا، بعد ازاں مزید کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126