مصطفی آباد /للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں غیر قانونی پٹرول کی فروخت کا سلسلہ عروج پر، پٹرول فروخت کرنے والوں نے غیر قانونی مشینیں لگا کر سادہ لوح دیہاتیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، متعلقہ محکمہ کے ملازمین منتھلیاں لے کر خاموش، پٹرول پمپ مالکان کی شکایات بھی کار آمد ثابت نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات دفتوہ، وڈانہ، لکھینکے، بیدیاں ودیگر دیہات میں غیر قانونی پٹرول کی ایجنسیوں پر پٹرول ڈالنے والی مشینیں لگا کر غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا، اس سے قبل ان غیر قانونی ایجنسیوں پر ڈرموں کے ذریعے ڈیزل اور پٹرول فروخت کیا جاتا تھاجبکہ اب ان افراد نے مختلف برانڈ کی غیر قانونی مشینیں لگا رکھی ہیں، جہاں پر غیر معیاری اور مہنگے داموں پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، پٹرول پمپ مالکان کی طرف سے متعدد بار شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر، متعلقہ افراد منتھلیاں لےکر خاموش،اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر معیاری پٹرول کی فروخت کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نواحی گاو ¿ں وہیگل کی راجباہ کا پل مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ کر نصف سے زائد گر گیا ، امریکہ سنگھ اور سرہالی کلاں کے درمیان پل بھی ٹوٹ گیا، متعدد حادثات پیش آ چکے، شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا، متعدد جانور اور راہ گیر راجباہ میں گرنے سے زخمی ہو گئے۔بتا یا گیا ہے کہ مصطفی آباد کے نواحی گاو ¿ں وہیگل کی راجباہ کا ککڑاں والا پل کانصف سے زائد حصہ متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ٹوٹ کر گر چکا ہے جس کی وجہ سے متعدد جانور اور راہ گیر راجباہ میں گرنے سے زخمی ہو چکے ہیں ،امریکہ سنگھ اور سرہالی کلاں کے درمیان راجباہ کا پل بھی ٹوٹ چکا ہے، جس کی وجہ سے رات کے وقت متعدد گاڑیاں پل میں پڑے گھڈے میں گرکر حادثہ کا سبب بن چکی ہیں، مقامی شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر پل کی تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد /للیانی (نامہ نگار)سیکریٹری یونین کونسل ابراہیم آباد کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔بتایا گیاہے کہ سیکریٹری یونین کونسل ابراہیم آباد نمبر 6محمد اسلم نے اکثر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضری کو معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے برتھ سرٹیفیکیٹ ،دیتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر اندارج کروانے کے لیے آنے والے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہری و سماجی تنظیموں کے نمائندگان نےDCقصور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد /للیانی (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد سے ملحقہ محلہ ارڑے شاہ والا کا بجلی کا ٹرانسفارمر 11روز گزرنے کے باوجود تبدیل نہ ہو سکا۔ بھاری فیس ادا نہ کرنے پر واپڈا اہلکار عارضی طور پر لگایا ٹرانسفارمر بھی اتار کر لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد سے ملحقہ محلہ ارڑے شاہ والا کا بجلی کا ٹرانسفارمر11روزقبل جل گیا تھا محلہ داروں کی کمپلینٹ پر واپڈا اہلکار وں نے مذکورہ ٹرانسفارمر اتار کر اس کی جگہ عارضی ٹرانسفارمر لگا کر بجلی بحال کر نے کے بعد فوری طور پر ٹرانسفارمر کی مرمت کی مد میںدس ہزار روپے کا مطالبہ کر دیا ۔جب دو روز تک ادائیگی نہ کی جاسکی توواپڈا اہلکارعارضی طور پر لگایا ہوا ٹرانسفارمر بھی اتار کر لے گئے۔شہریوں نے واپڈا اہلکاروں کے اس ناروا سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔